فیروز والا: خاتون نے ساتھی کی مدد سے آشنا کو زہر دے کر مار ڈالا

فیروز والا: خاتون نے ساتھی کی مدد سے آشنا کو زہر دے کر مار ڈالا
فیروز والا: خاتون نے ساتھی کی مدد سے آشنا کو زہر دے کر مار ڈالا

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی نین سکھ میں خاتون نے ساتھی کی مدد سے آشنا کو زہر دیکر مار ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس رپورٹ میں خاتون رخسانہ بی بی نے بتایا کہ اس کے شوہر منظور حسین اور منصور احمد کے ساتھ ایک خاتون عائشہ بی بی نے تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ وقوعہ کے روز وہ گھر موجود نہ تھی کہ عائشہ بی بی اور اس کے ساتھی منصور احمد کے ساتھ مل کر منظور حسین کے گھر میں داخل ہو کر اسے زہر دیکر بے ہوش کیا، بعد میں اسے تشدد کر کے گلہ دبا کر ہلاک کر دیا، فرار ہو گئے۔

مقتول کی بیوہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عائشہ بی بی کے ساتھ اس کے شوہر نے تعلقات ختم کئے تھے جس کا بدلہ لینے کے لئے خاتون عائشہ بی بی نے ساتھی کی مدد سے اسے قتل کیا ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...