کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا
کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں کو سول جج منزہ چودھری کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

عدالت نے ن لیگ کے کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا،پولیس تھانہ سٹی پولیس ن لیگی کارکنوں کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی ۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے پر کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے تاہم قیادت کی جانب سے گرفتاری کا سگنل ملنے  پر راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ریلی کے ہمراہ گرفتاری دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...