پشاوریکہ توت میں دہشتگردحملہ،تحریک انصاف کا ایک روزہ سوگ اور انتخابی مہم روکنے کااعلان

پشاوریکہ توت میں دہشتگردحملہ،تحریک انصاف کا ایک روزہ سوگ اور انتخابی مہم ...
پشاوریکہ توت میں دہشتگردحملہ،تحریک انصاف کا ایک روزہ سوگ اور انتخابی مہم روکنے کااعلان

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاوریکہ توت میں دہشتگردحملہ کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف نے ایک روزہ سوگ کااعلان کر دیا جبکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں جاری انتخابی مہم بھی ایک دن روکنے کااعلان کیا ہے ۔

ترجما ن پی ٹی آئی فوادچودھری کاکہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے، ہارون بلور اوراے این پی کے دیگر کارکنان کی شہادتوں سے پورا ملک سوگوار ہے، پی ٹی آئی نے بلور فیملی اوراے این پی کی قیادت کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیاہے اورتحریک انصاف بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی۔ ترجما ن پی ٹی آئی فوادچودھری کامزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ کااعلان کرتی ہے اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں جاری انتخابی مہم بھی ایک دن روکنے کااعلان کرتی ہے ،آج پختونخوا میں اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں منسوخ کررہے ہیں اور ایک روزہ سوگ میں پختونخوا میں تحریک انصاف کے پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...