بھارتی ایئرپورٹ پر نائیجرین خاتون گرفتار منشیات جسم کے کس حصے میں چھپارکھی تھی؟ جان کر ہی آپ کے گال شرم سے لال ہوجائیں گے کیونکہ ۔ ۔۔

بھارتی ایئرپورٹ پر نائیجرین خاتون گرفتار منشیات جسم کے کس حصے میں چھپارکھی ...
بھارتی ایئرپورٹ پر نائیجرین خاتون گرفتار منشیات جسم کے کس حصے میں چھپارکھی تھی؟ جان کر ہی آپ کے گال شرم سے لال ہوجائیں گے کیونکہ ۔ ۔۔

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کولکتہ کے ایئرپورٹ پر 31سالہ نائیجیرین خاتون ڈیوڈبلیسنگ کو مبینہ طور پر بچہ دانی میں کوکین رکھ کر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ بچہ دانی میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کے الزام میں کسی کو گرفتار کیا گیا ہے ، بچہ دانی میں کوکین کی نشاندہی ایکسرے مشین نے کی۔

ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول بیوروانڈیا کے مطابق ڈیوڈ بلیسنگ نامی خاتون نے ممبئی سے کوکین حاصل کی تھی جس کی مقدار 12 گرام تھی جبکہ نیتاجی سبھاس چندرا بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس کے بیگ سے 20 ایل ایس ڈی کی بیس بلاٹ ملنے پر گرفتار کیاگیاتھا، بعدازاں این سی بی کو پتہ چلا کہ اس نے جسم کے مخوص حصے میں بھی 12 گرام کوکین چھپارکھی ہے ۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے انکشاف کیا کہ جسم کے اندرونی حصوں میں بھی اس نے کیسپولز میں بھری مزید منشیات چھپارکھی ہیں تاہم وہ ازخود انہیں نکال نہیں سکتی ۔  

انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی کے سینئرعہدیدار نے بتایاکہ ’اس کے بعد ہم خاتون کو ہسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کروانے پر پتہ چلا کہ کچھ مواد اس کی بچہ دانی میں بھی موجود ہے ، اسی شام سفید رنگ کا ایک گرام مواد بچہ دانی سے نکال لیا گیا ، اب ہم خاتون سے جامع تفتیش کریں گے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ خاتون نے منشیات کی یہ کھیپ چنار پارک کے علاقے میں کسی کو پہنچانا تھی اور اب خاتون کے ممکنہ معاونین کی تلاش جاری ہے.

مزید : بین الاقوامی /ڈیلی بائیٹس /جرم و انصاف