لڑکی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے کو5سال قید کی سزا

لڑکی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے کو5سال قید کی سزا
لڑکی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے کو5سال قید کی سزا

  


لاہور(ویب ڈیسک)ضلع کچہری کی عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے مجرم سرمد لیاقت کو 5سال قید کی سزا سنا دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے حتمی دلائل سننے کے بعد مجرم کو قید کی سزا سنا ئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹرمنعم چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مقدمہ مدعیہ کی متعدد تصاویر برآمد ہوئیں۔ملزم نے ہمسایہ لڑکی کی نازیبا تصاویر اس کے رشتہ داروں کو واٹس ایپ کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، ملزم کی وجہ سے لڑکی کی معاشرے میں تذلیل ہوئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...