نیب مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے برآمد اثاثے آج بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا

نیب مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے برآمد اثاثے آج بلوچستان حکومت کے ...
نیب مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے برآمد اثاثے آج بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا

  


کوئٹہ (ڈیل پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے سابق صوبائی سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے اثاثے برآمد کر لئے اور نیب برآمد اثاثے  آج بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کے زیراہتمام آج (بدھ کو)ایک تقریب منعقد کی جائے گی ، جس میں چیئرمین نیب اور وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگرشرکا کو مدعو کیا گیا ہے ۔اس تقریب کے دوران نیب بلوچستان مشاق رئیسانی سے برآمد اثاثے بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق صوبائی سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے اثاثے برآمد کئے گئے ہیں اور مشتاق رئیسانی سے برآمد کیے گئے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنائے گئے تھے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /الیکشن /بلوچستان اسمبلی


loading...