سیاستدانوں کو تھریٹ الرٹ میں ہارون بلور کا نام نہ تھا

سیاستدانوں کو تھریٹ الرٹ میں ہارون بلور کا نام نہ تھا
سیاستدانوں کو تھریٹ الرٹ میں ہارون بلور کا نام نہ تھا

  


پشاور (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018ء میں دہشت گردی کے خطرات سے دوچار متعدد سیاستدانوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا اور ایجنسیوں کی طرف سے ان سیاستدانوں کے نام بھی جاری کئے گئے تھے مگران میں ہارون بشیر بلور کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

مقامی اخبار کے مطابق  ہارون بلور کی شہادت کے بعد بلور خاندان سیاسی طور پر شدید مشکلات سے دو چار ہوگیا ہے کیونکہ ان کے چچا غلام احمد بلور جو کہ این اے 31سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں شدید علیل ہیں۔ موجودہ انتخابات اور بلور خاندان کی سیاست کیلئے ہارون بشیر بلور کو اہم ستون سمجھا جاتا تھا تاہم وہ بھی خود کش حملے میں شہید ہوگئے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...