جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں، ہم نے تو ان کی ریلی کو کچھ بھی نہیں کہا:شیخ رشید

جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں، ہم نے تو ان کی ریلی کو ...
جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں، ہم نے تو ان کی ریلی کو کچھ بھی نہیں کہا:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب ن لیگ ریلی لے کر آئی تو ہم نے تو ان کو کچھ بھی نہیں کہا اور جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے لگائے گئے الزام پرردعمل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں چھوٹا آدمی نہیں ہوں،سارا شہر جانتا ہے پولیس کے ٹاوٹ کون ہیں،ہم یہ چھوٹے کام نہیں کرتے،واک اوور تو (ن)لیگ کو ملتا رہا ہے، انہیں25جولائی کو عبرتناک شکست ہوگی،ن لیگ کا نہ تو کوئی جلسہ ہے اور نہ کوئی عوامی رسپانس۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ن لیگ ریلی لے کر آئی تو ہم نے تو ان کو کچھ بھی نہیں کہا اور جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شیخ رشید پر کیپٹن صفدر کی ریلی کو لال حویلی کے مقام پر سبوتاج کرنے کا الزام لگایا تھا۔