نیب نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فواد حسن فوادکے خط کی کاپی حاصل کر لی،تحقیقات کا دائرہ وسیع

نیب نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فواد حسن فوادکے خط کی کاپی حاصل کر لی،تحقیقات ...
نیب نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فواد حسن فوادکے خط کی کاپی حاصل کر لی،تحقیقات کا دائرہ وسیع

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فوادحسن فواد کے خط کی کاپی حاصل کرلی اورسابق پرنسپل سیکرٹری کےخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے فواد حسن فوادکیخلاف ایک اورکیس میں تحقیقات شروع کردیں،سابق پرنسپل سیکرٹری پر بغیرمنظوری 34 بی ایم ڈبلیوگاڑیاں منگوانے کاالزام ہے۔

نیب کا کہناہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے منگوائی گئی گاڑیوں کے احکامات فوادحسن فوادنے دیئے،34 کسٹم فری گاڑیاں جرمنی سے منگوائی گئیں،فوادحسن فوادنے 20گاڑیاں شریف فیملی کے پروٹوکول کیلئے استعمال کرنے کاحکم دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...