احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگااور اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا:چیئرمین نیب

احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگااور اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر ...
احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگااور اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا:چیئرمین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا اور احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا،آخر کب تک ہم جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن سے متعلق روزانہ تقریباً ڈھائی سو شکایات موصول ہوتی ہیں جن کا آہستہ آہستہ ازالہ ہو جائے گا، اورکر پشن دیمک نہیں،کینسر ہے جو رگوں میں سرایت کر چکا ہے،نیب جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں،نیب کو انتقامی کارروائی اور سیاست میں دخل اندازی کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے ملک کا نظام رک گیا ہے،ایسا الزام سمجھ سے باہر ہے،نیب پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں،اگرکسی سے پوچھاجائے5لاکھ والاکام5کروڑروپے میں کیسے ہواتواس میں کیاگستاخی ہوئی؟،اب احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا اور اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہرایک کی عزت نفس کاخیال ہے،نیب کرپشن کےخلاف صاف طریقے سے اپنے فرائض ادا کررہاہے،وقت آگیا ہے کہ کرپشن کےخلاف ہم سب تہیہ کرلیں اور عوام کا ساتھ رہا تو جلد کرپشن کے ناسور پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔