ایون فیلڈ ریفرنس کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست :نوازشریف کے وکیل نے گواہوں کے بیانات کی تصدیق شدہ کاپیاں مانگی لیں

ایون فیلڈ ریفرنس کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست :نوازشریف کے وکیل نے گواہوں ...
ایون فیلڈ ریفرنس کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست :نوازشریف کے وکیل نے گواہوں کے بیانات کی تصدیق شدہ کاپیاں مانگی لیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے ملزمان نے احتساب عدالت میں درخواست دے دی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل کی طرف سے گواہوں کے بیانات کی تصدیق شدہ کاپیاں مانگی گئی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے احتساب عدالت میں دی گئی درخواست کے مطابق ریفرنس کی تمام سماعتوں کی آرڈر شیٹ کی مصدقہ کاپیاں بھی حاصل کی جائیں گی جبکہ فریقین کی طرف سے ٹرائل کے دوران دائر کی گئی متفرق درخواستوں کا ریکارڈ بھی لیا جائے گا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد