کویت میں منعقدہ مینگو فیسٹول 2018کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی جانب سے پاکستانی میڈیا نمائندگان کے لیے عشائیہ کا اہتمام

کویت میں منعقدہ مینگو فیسٹول 2018کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی ...
کویت میں منعقدہ مینگو فیسٹول 2018کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی جانب سے پاکستانی میڈیا نمائندگان کے لیے عشائیہ کا اہتمام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت (محمد عرفان شفیق)  کویت میں منعقدہ مینگو فیسٹول 2018کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی جانب سے پاکستانی میڈیا نمائندگان کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد شبیر نے کویت میں موجودپاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان دیار غیر میں سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ ملک پاکستان کا مثبت پہلو اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کویت میں منعقدہ پاکستانی مینگو فیسٹول کو جہاں پاکستانی کمیونٹی میں پذیرائی ملی ہے، وہیں پر مقامی افراد بھی پاکستانی آم کے دلدادہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان بزنس سنٹر کویت کی جانب سے  یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے لیے  ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ۔ فری میڈیکل کیمپس میں رجسٹرڈ افراد کے لیے بلڈ پریشر، شوگر، کڈنی، بلڈ اور کولیسٹرول ٹیسٹس کی سہولت مفت فراہم کی جائیگی، اسکے علاوہ مختلف انواع کے ٹیسٹس پر پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی رعایت دی جائیگی۔ کیمپس میں تمام شعبہ ہائے جات کے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پاکستانی کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہو گا۔میڈیا نمائندگان نے پاکستان بزنس سنٹر کویت اور خصوصی طور پر ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کی نظامت پاکستان بزنس سنٹر کویت کے پبلک ریلیشن کے محمد نعیم جان نے کی۔

مزید : عرب دنیا