چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس: اسحاق ڈار،سیکریٹری خزانہ کی طلبی کے نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار اور سیکریٹری خزانہ کی طلبی کے تحریری نوٹس جاری کر دیئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت سپریم کورٹ ہوئی ۔عدالت نے اسحاق ڈارکو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری نوٹس جاری کر دیاجسے اسحاق ڈارکی لاہورمیں رہائش گاہ پرچسپاں کر دیا گیا جبکہ سیکریٹری خزانہ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔تحریری نوٹس میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل اورسیکریٹری داخلہ اسحاق ڈارکی پیشی یقینی بنائیں اور عدم پیشی کے بعداقدامات پررائے دیں اور بتایاجائے اسحاق ڈارواپس نہیں آتے تو کیااقدامات کیے جائیں گے۔