A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پولیس نے12 مزدوروں کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا

پولیس نے12 مزدوروں کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا

Jul 11, 2018 | 14:15:PM

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صادق آبادکی بستی ڈنگڑا سے اغوا ءہونے والے 12مزدوروں کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا۔راجن پور، رحیم یار خان پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

تین روز سے جاری آپریشن میں فائرنگ کے بھرپور تبادلے کے بعدمغوی مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز یونٹ کے جوانوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔اغواءکار پولیس کے تعاقب کے بعد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ٹیموں کی جانب سے تعاقب جاری ہے۔

آئی جی پنجاب کی طرف سے آپریشن میں حصہ لینے والی راجن پواور رحیم یار خان اضلاع کی پولیس ٹیموں کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کچے کے علاقے میں پولیس ٹیمیں ہر وقت ہائی الرٹ رہیں۔ ڈاکوئوں اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کئے جائیں۔

مزیدخبریں