الیکشن میں مدد کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے رقم مانگنے والے حساس ادارے کے جعلی ملازم کا پتہ چلا لیا گیا

الیکشن میں مدد کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے رقم مانگنے والے حساس ادارے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی (ویب ڈیسک) پولیس نے ایک دھوکے باز کا پتہ چلایا ہے جو خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے انتخابی امیدواروں سے ملتا تھا اور الیکشن میں مدد کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم اور قیمتی تحائف کا مطالبہ کرتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا نام عمران صدیق ہے۔ پولیس نے اس کی تصویر بھی حاصل کر لی ہے اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔