منی لانڈرنگ ازخودنوٹس:آصف زرداری کے وکلاکل سپریم کورٹ پیش ہوں گے

منی لانڈرنگ ازخودنوٹس:آصف زرداری کے وکلاکل سپریم کورٹ پیش ہوں گے
منی لانڈرنگ ازخودنوٹس:آصف زرداری کے وکلاکل سپریم کورٹ پیش ہوں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منی لانڈرنگ ازخودنوٹس میں آصف زرداری کے وکلاکل(جمعرات کو) سپریم کورٹ پیش ہوں گے جبکہ آصف زرداری نے کل خود پیش ہونے پرآمادگی ظاہر کی لیکن وکلا کی جانب سے روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے طویل مشاورت کے بعد وکلاکی ٹیم تشکیل دی جس میں فاروق ایچ نائیک،لطیف کھوسہ اوراعتزازاحسن شامل ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کل خود پیش ہونے پرآمادگی ظاہر کی لیکن وکلا کی جانب سے روک دیاگیااس لئے اب منی لانڈرنگ ازخودنوٹس میں کل آصف زرداری کے بجائے ان کے وکلاسپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نیربخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں پیشی کابراہ راست کوئی نوٹس نہیں ملا، سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کونوٹس بھیجاکہ آصف زرداری اورفریال تالپور کوپیش کیا جائے اس لئے جب سپریم کورٹ آصف زرداری کوذاتی حیثیت میں طلب کریگی تو وہ پیش ہوں گے۔

مزید : سیاست /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...