ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت سے متعلق کو ئی حکمت عملی اختیار نہیں کی ،اس متعلق وکلاسے کوئی بات نہیں ہوئی: نواز شریف

ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت سے متعلق کو ئی حکمت عملی اختیار نہیں کی ،اس ...
ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت سے متعلق کو ئی حکمت عملی اختیار نہیں کی ،اس متعلق وکلاسے کوئی بات نہیں ہوئی: نواز شریف

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ایون فیلڈر یفرنس میں حفاظتی ضمانت سے متعلق کو ئی حکمت عملی اختیار تیار نہیں کی اور حفاظتی ضمانت سے متعلق مجھے کچھ نہیں معلوم اور نہ ہی اس متعلق وکلاسے کوئی بات ہوئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ پشاورمیں دھماکاافسوسناک واقعہ ہے،بہت عرصے کے بعدایساواقعہ ہوا اور حقائق سامنے آنے تک واقعے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،اللہ تعالیٰ شہداکوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور زخمیوں کوجلدصحتیابی دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اسفندیارولی،غلام احمدبلوراورانکی پارٹی کےساتھ ہمدردی ہے اور میری تمام ہمدردیاں ہارون بلورکے خاندان کےساتھ بھی ہیں۔اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ''ایون فیلڈ  ریفرنس میں حفاظتی ضمانت سے متعلق آپ نے کیا حکمت عملی اختیارکی ہے؟''جس پران کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت سے متعلق کو ئی حکمت عملی اختیار نہیں کی اور حفاظتی ضمانت سے متعلق مجھے کچھ نہیں معلوم اور نہ ہی اس متعلق وکلاسے کوئی بات ہوئی۔

مزید : قومی /برطانیہ /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...