این اے 125دھاندلی کیس ، سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

این اے 125دھاندلی کیس ، سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی
این اے 125دھاندلی کیس ، سپریم کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ این اے 125 سے منتخب ہونے والے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی کامیابی سے متعلق فیصلہ کل سنائے گی ۔جمعر ات کے روز جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس کیس کا فیصلہ سنائے گا ۔

یاد رہے کہ انتخابات 2013میں الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کو کامیاب قرار دیا تھا جس پر پی ٹی آئی کے امید وار ایڈ ووکیٹ حامد خان نے الیکشن ٹربیونل میں خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کو چیلنج کیا جس پر الیکشن ٹربیونل سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے حامد خان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے انتخابی عذرداری نمٹا دی تھی تاہم سعد رفیق نے ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا تھا ۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی


loading...