نا اہلی کے پیچھے خلائی مخلوق، پاکستان کے کتنے فیصد عوام نواز شریف کی اس بات کو سچ سمجھتے ہیں ؟ تازہ سروے میں انتہائی حیران کن جواب مل گیا

نا اہلی کے پیچھے خلائی مخلوق، پاکستان کے کتنے فیصد عوام نواز شریف کی اس بات ...
نا اہلی کے پیچھے خلائی مخلوق، پاکستان کے کتنے فیصد عوام نواز شریف کی اس بات کو سچ سمجھتے ہیں ؟ تازہ سروے میں انتہائی حیران کن جواب مل گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ سروے میں پاکستانیوں نے نواز شریف کے اس بیان پر کہ ،ان کی نا اہلی کے پیچھے خلائی مخلوق ہے ، ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے اور ان کا یہ بیانیہ اس قدر مقبولیت حاصل نہیں کرسکا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں انتہائی دلچسپ حقائق سامنے آئے اور لوگوں نے مسلم لیگ ن کی جن تین چیزوں کے بارے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی اور جس کے بارے میں وہ بات کرنا چاہتے ہیں وہ کچھ یوں ہیں۔

1: مسلم لیگ ن ایک کرپٹ پارٹی ہے

2: مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام

3:ن لیگ کے قائد اور ان کے خاندان کا نام پاناما کیس میں آنا

پی ٹی آئی کی جن تین خصوصیات میں لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی وہ یہ ہیں

1: پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف لڑائی

2: عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی

3:ریحام خان کی متوقع کتاب

نواز شریف کے نعرے ” ووٹ کو عزت دو “ اور ان کی طرف سے اپنی نااہلی کو ” خلائی مخلوق “ کی کارستانی قرار دینے کے حوالے سے لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف کے اس بیانیے پر قوم پوری طرح متفق نہیں بلکہ تقسیم ہے۔سروے میں شامل لوگوں کی جانب سے بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کو سب سے بڑے مسائل قرار دیا گیا جبکہ اکثر لوگوں نے سابقہ وفاقی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔

یہ سروے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن کی جانب سے امریکی فرم گلوبل سٹریٹجک پارٹنرز کے تعاون سے کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 3 ہزار 735 لوگوں سے مختلف سوالات کیے گئے، سروے میں شامل 72 فیصد لوگوں نے سوالوں کے جواب دیے۔واضح رہے کہ یہ سروے 13 جون سے 4 جولائی کے عرصے کے دوران کیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ 6 جولائی کو آیا ہے جس کی وجہ سے عوامی رائے عامہ تبدیل بھی ہوسکتی ہے جبکہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کی واپسی بھی عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...