این اے 114 ،عابدہ حسین کا پی ٹی آئی امیدوارکی حمایت کا اعلان

این اے 114 ،عابدہ حسین کا پی ٹی آئی امیدوارکی حمایت کا اعلان
این اے 114 ،عابدہ حسین کا پی ٹی آئی امیدوارکی حمایت کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے این اے114میں پی ٹی آئی کے امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

جھنگ میں شاہ جیوناہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ ان کی بیٹی سیدہ صغریٰ امام این اے 115 سے آزاد امیدوار ہیں لیکن انہوں نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این اے114 آبائی حلقہ ہے، ہماری حمایت سے محبو ب سلطان کی فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ این اے 115میں پی ٹی آئی کی امیدوارغلام بی بی بھروانہ الیکشن لڑ رہی ہیں اس لئے وہ این اے 115میں سیدہ صغریٰ امام کی حمایت نہیں کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /جھنگ /الیکشن /قومی اسمبلی