مریم نواز اور نواز شریف وطن واپسی پر حفاظتی ضمانت لیں گے یا نہیں ؟بڑا اعلان ہو گیا

مریم نواز اور نواز شریف وطن واپسی پر حفاظتی ضمانت لیں گے یا نہیں ؟بڑا اعلان ...
مریم نواز اور نواز شریف وطن واپسی پر حفاظتی ضمانت لیں گے یا نہیں ؟بڑا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے لیے وکلا کام کر رہے ہیں ،پشاور کا واقعہ افسوناک ہے ،بلور خاندان نے قربانیاں دی ہیں ۔
لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں گرفتاریا ں کیوں ہو رہی ہیں ،اب فیصلے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ،نواز شریف کی مخالفت میں پورا ملک داﺅ پر لگا دیا گیا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ بلور خاندان کے لوگ بہت بہادر ہیں ،انہوں نے بہت قربانیاں دیں ،اللہ ہارون بلور کے درجات بلند کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تھا کہ حفاظتی ضمانت سے متعلق آپ نے کیا حکمت عملی اختیار کی ہے ؟جس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ حفاظتی ضمانت سے متعلق کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ،اس سے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی وکلا سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے ۔

مزید :

قومی -