مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے صدرسردارعتیق نے آئندہ انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے صدرسردارعتیق نے آئندہ انتخابات میں عمران خان کی ...
مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے صدرسردارعتیق نے آئندہ انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنی گالا میں عمران خان سے مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے صدرسردارعتیق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آئندہ انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیاجبکہ ملاقات کے دوران سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمدبھی موجود تھے۔
بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات میں مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے صدرسردارعتیق احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور محض اپنے مفادات کے لئے مسئلہ کشمیرپس پشت ڈالا دیا لیکن اس کے برعکس پی ٹی آئی کی کشمیر پالیسی جامع اور مؤثر ہے اور 25 جولائی کو کشمیری پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوں گے،پاکستان میں بسنے والے کشمیری انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ عمران خان نے مؤثراندازمیں اہل کشمیرکامقدمہ اقوام عالم کے سامنے اجاگرکیااور کرپشن کے ناسور سے نجات کے لئے عمران خان نے تاریخی جدوجہد بھی کی۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مسلم کانفرنس آزادکشمیرکے صدرسردارعتیق احمد کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ، اور ہم اہل کشمیرکی جدوجہدآزادی کو نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہماری حکومت اقتدار میں آئی تو اہل کشمیر کی آواز کو عالمی سطح پر توانا بنائیں گے۔