نیب کاکام بلانااورہمارافرض ان کے سامنے پیش ہوناہے:مفتاح اسماعیل

نیب کاکام بلانااورہمارافرض ان کے سامنے پیش ہوناہے:مفتاح اسماعیل
نیب کاکام بلانااورہمارافرض ان کے سامنے پیش ہوناہے:مفتاح اسماعیل

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا نیب میرے خلاف سازش کررہا ہے، نیب کے وارنٹ سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا نیب میرے خلاف سازش کررہا ہے۔نیب کومعلوم ہے کہ میں کسی چیز میں ملوث نہیں۔نیب کاکام بلانااورہمارافرض ان کے سامنے پیش ہوناہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے وارنٹ سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں ۔جھوٹی خبریں چلاکر مجھے الیکشن مہم میں پریشان کیا جارہا ہے۔میں اپنی الیکشن مہم چلارہا ہوں، کل نیب میں پیش بھی ہواہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب میں میرے کیس سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے۔

مزید : قومی


loading...