بچے کے ساتھ ماں کا بھی نیا جنم ہوتا ہے: ماہرہ خان

بچے کے ساتھ ماں کا بھی نیا جنم ہوتا ہے: ماہرہ خان
بچے کے ساتھ ماں کا بھی نیا جنم ہوتا ہے: ماہرہ خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(اے این این )نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ایک بچے کے ساتھ ماں کا بھی نیا جنم ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان اوراپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں شیئر کیں۔ماہرہ خان نے بتایا جب وہ اپنی پہلی فلم بولکی شوٹنگ کررہی تھیں اس وقت اذلان ان کی گود میں تھا اوروہ فلم کے سیٹ پر اسے لے کر جاتی تھیں اور اس کا خیال رکھتی تھیں جسے دیکھ کر سب لوگ حیران ہوتے تھے، آج چیزیں تبدیل ہوگئی ہیں، تاہم ایک بچے کی ماں ہوکر باہر کام کرنا آسان نہیں ہے۔میں نے خود سے عہد کیا ہے مستقبل میں اپنا اوراپنے بچے کا زیادہ خیال رکھوں گی ۔ماہرہ نے کہا ماں کا بچے کے لیے فکر مند ہونا ایک بہت خوبصورت احساس ہے، ایک بچے کے ساتھ ماں کا بھی نیا جنم ہوتا ہے لیکن یہ سب بہت مشکل ہے۔ باہر کام کرنے والی خاتون کے لیے بچے کو بڑا کرنا ایک مشکل عمل ہے اور اگر مجھے میرے گھر والوں کی اور اذلان کے والد کی سپورٹ اور حمایت حاصل نہ ہوتی تو یہ میرے لیے بہت مشکل ہوجاتا۔

مزید : تفریح