نواز شریف کی آمد ، لاہور پولیس کو مسلم لیگ (ن) کی ریلی روکنے کے احکامات ، کنٹینرز قبضے میں لے لئے گئے

نواز شریف کی آمد ، لاہور پولیس کو مسلم لیگ (ن) کی ریلی روکنے کے احکامات ، ...
نواز شریف کی آمد ، لاہور پولیس کو مسلم لیگ (ن) کی ریلی روکنے کے احکامات ، کنٹینرز قبضے میں لے لئے گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جمعہ کو پاکستان آمد کے پیش نظر ان کے استقبال کیلئے جانیوالی مسلم لیگ ن کی ریلی کو روکنے کیلئے لاہور پولیس کو احکامات موصول ، راستے روکنے کیلئے کنٹینرز قبضے میں لے لئے گئے۔

لاہور نیوز کے مطابق اس مقصد کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لاہور پولیس کوائیر پورٹ کو جانے والے تمام راستے بند کر نے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور تھانوں کے ایس ایچ وز کو دو دوکنٹینر ز قبضے میں لینے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کنٹینرز قبضے میں لیکر تھانوں کے باہر کھڑے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ائیر پورٹ کے راستوں کو بند کرنے کی ذمہ داری ایس ایچ او ز کے سپرد کردی گئی ہے۔ائر پورٹ کی طرف جانے اور توڑ پھوڑ کی کوشش کرنیوالوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباشریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے کارکنوں کو کال دی گئی ہے اور استقبالی ریلی میں ملک بھر سے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے ۔

مزید : قومی


loading...