امریکا کی اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری 

امریکا کی اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری 
امریکا کی اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری 

  


واشنگٹن (اے این این)امریکا اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان پالیسی کا وسیع ترجائزہ اگلے چند ماہ میں شروع کیاجاسکتاہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں پیش رفت میں کمی پرکئی مرتبہ مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجوزہ جائزے میں موجودہ حکمت عملی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجائیگا۔ واضح رہے کہ اس جائزے میں پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...