آدمی کو شادی پر تیار کرنے کے لئے خاتون نے سب سے شرمناک طریقہ اپنا لیا، دیکھ کر ڈاکٹر بھی توبہ کرنے لگا

آدمی کو شادی پر تیار کرنے کے لئے خاتون نے سب سے شرمناک طریقہ اپنا لیا، دیکھ کر ...
آدمی کو شادی پر تیار کرنے کے لئے خاتون نے سب سے شرمناک طریقہ اپنا لیا، دیکھ کر ڈاکٹر بھی توبہ کرنے لگا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین ایک دوسرے کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں جو دوسرے فریق کے دل کو بھائیں اور وہ فوراً ہاں کہہ دے لیکن برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ایسا شرمناک طریقہ اپنایا کہ سن کر انسان کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے منگنی کی انگوٹھی کو ایک ’کنڈرسرپرائز ایگ‘ (Kinder surprise egg) میں چھپایا اور پھر اس انڈا نما ٹافی کو جسم کے پوشیدہ حصے میں ڈال لیا، لیکن اس کا یہ طریقہ الٹا اس کے گلے پڑگیا او رانڈا جسم میں پھنس جانے کے باعث اسے ہسپتال کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔

خاتون کے جسم سے انڈا نکالنے والے ڈاکٹر ایڈم کا کہنا تھا کہ ”خاتون چاہتی تھی کہ اس کا بوائے فرینڈ جب اس کے ساتھ تعلق استوار کرے تو خود یہ انڈا نکالے اور اسے سرپرائز کے طور پر منگنی کی انگوٹھی ملے، لیکن انڈا اس کے جسم میں پھنس گیا جس سے اس کی یہ منصوبہ بندی ناکام ہو گئی۔“واضح رہے کہ کنڈر سرپرائز انڈے کی شکل کی ایک ٹافی ہوتی ہے جس کے اوپر پلاسٹک کا خول چڑھا ہوتا ہے۔ اس کے اندر خالی جگہ ہوتی ہے جس میں بچوں کے لیے کوئی چھوٹا سا کھلونا سرپرائز کے طور پر موجود ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ