’مجھے دنیا بھر کے مرد اس ایک کام کے پیسے دیتے ہیں‘ خاتون ماڈل نے ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ جان کر یقین نہ آئے

’مجھے دنیا بھر کے مرد اس ایک کام کے پیسے دیتے ہیں‘ خاتون ماڈل نے ایسا شرمناک ...
’مجھے دنیا بھر کے مرد اس ایک کام کے پیسے دیتے ہیں‘ خاتون ماڈل نے ایسا شرمناک انکشاف کردیا کہ جان کر یقین نہ آئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کی سیاحت کی خواہش تو بہت سوں کو ہو گی لیکن اسے پورا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ تاہم ایک برطانوی خاتون ماڈل ایسی ہے جو نہ صرف مفت میں دنیا بھر کی سیر کرتی پھر رہی ہے بلکہ مردوں سے ایسے کام کے پیسے بھی لے رہی ہے کہ سن کر آدمی کو یقین نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر پیٹر بوروکی 36سالہ ہیلے لیانا نامی یہ خاتون شادی شدہ مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی ہے اور اس کے عوض ان سے رقم وصول کرتی ہے۔ وہ ان مردوں سے ویب سائٹ IllicitEncounters.com پر رابطہ کرتی ہے۔یہ ویب سائٹ ان امیر شادی شدہ افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو غیرمردوخواتین کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنا چاہتے ہوں۔

ہیلے کا کہنا ہے کہ”میں اس ویب سائٹ کے ذریعے کئی ممالک کے مردوں سے رابط کر چکی ہوں اور ان کے ممالک جا کر ان سے مل چکی ہوں۔ یہ مرد مجھے فائیوسٹار ہوٹلوں میں ٹھہراتے ہیں اور اس ڈیٹ کے عوض مجھے رقم بھی دیتے ہیں۔ میں اب تک نیویارک، پیرس اور فرینکفرٹ سمیت درجنوں شہر گھوم چکی ہوں۔“ ہیلے نے اپنے انٹرویو میں ایک حیران کن انکشاف بھی کیا۔ اس نے بتایا کہ ”میں جتنے مردوں کے ساتھ بھی ڈیٹ پر جاتی ہوں ان کی بیویوں کو میرے بارے میں سب معلوم ہوتا ہے، تاہم وہ میرے اور اپنے شوہروں کے معاشقوں کو نظر انداز کرتی ہیں۔ اس دو وجوہات ہوتی ہیں۔ یا تو ان کی بیویاں جنسی رغبت ہی کھو چکی ہوتی ہیں یا پھر انہوں نے خود دیگر مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رکھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے شوہر کی پروا نہیں ہوتی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...