چین نے عرب ممالک پر اربوں ڈالر کی بارش کردی، کتنی رقم دینے کا اعلان؟ جان کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

چین نے عرب ممالک پر اربوں ڈالر کی بارش کردی، کتنی رقم دینے کا اعلان؟ جان کر ...
چین نے عرب ممالک پر اربوں ڈالر کی بارش کردی، کتنی رقم دینے کا اعلان؟ جان کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ عرب سٹیٹس کوآپریشن فورم کا اجلاس جاری ہے جس میں چین نے عرب ممالک پر ڈالروں کی بارش کر دی ہے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق فورم کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ عرب ریاستوں کو 23ارب ڈالر (تقریباً24کھرب روپے)کے قرضے اور مالی امداد فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے عرب لیگ کی 22ریاستوں کے ساتھ آزادانہ تجارت کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ”چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے تحفظ میں عرب ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشیں کرنے کا خواہاں ہے۔ چین عرب ممالک کے ساتھ ایسی بہترین دوستی چاہتا ہے جس میں ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکیں، خطے میں مساوات اور انصاف کا دفاع کر سکیں اور مشترکہ طور پر ترقی کا سفر طے کر سکیں۔واضح رہے کہ چین کی اعلان کردہ رقم میں سے 20ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کیے جائیں گے جو عرب ممالک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے اور نئی نوکریاں پیدا کرنے کے لیے خرچ ہوں گے ۔ باقی رقم انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کے طور پر دی جائے گی جس کا بڑا حصہ جنگ کے شکار عرب ملکوں کو دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...