سڑک پر اپنا حجاب اتارنے والی ایرانی خاتون کو کتنے سال جیل کی سزا سنادی گئی؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

سڑک پر اپنا حجاب اتارنے والی ایرانی خاتون کو کتنے سال جیل کی سزا سنادی گئی؟ ...
سڑک پر اپنا حجاب اتارنے والی ایرانی خاتون کو کتنے سال جیل کی سزا سنادی گئی؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال دسمبر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک ایرانی خاتون نے سڑک پر اپنا سکارف اتار کر اس کا جھنڈا لہرا دیا تھا۔اب خاتون کو اس ’جرم‘ کی ایسی سزا دے دی گئی ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ویب سائٹ tampabay.com کی رپورٹ کے مطابق شاپرک شجریزادہ نامی اس 42سالہ خاتون نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اسے سکارف کا جھنڈا لہرانے کے جرم میں 20سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس نے گزشتہ سال دسمبر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران سکارف اتار کر لہرانے پر شجریزادہ سمیت 29لوگوں کورواں سال فروری میں گرفتار کیا گیا۔ شجریزادہ نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ”مجھے اپریل میں ضمانت پر رہا کر دیا گیاتھا اور اب مجھے 20سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔“ایرانی حکومت کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آ سکا اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ شجریزادہ اس وقت کہاں ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی قوانین کے مطابق خواتین پر سکارف پہننا لازمی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزاہو سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...