بیوی کے سامنے روتا ہوا ایسا شوہر شاید آپ نے بھی کبھی دیکھا ہو،وہ کیوں رویا ،وجہ جان کر آپ بھی رو دیں گے 

بیوی کے سامنے روتا ہوا ایسا شوہر شاید آپ نے بھی کبھی دیکھا ہو،وہ کیوں رویا ...
بیوی کے سامنے روتا ہوا ایسا شوہر شاید آپ نے بھی کبھی دیکھا ہو،وہ کیوں رویا ،وجہ جان کر آپ بھی رو دیں گے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آدھی رات کو اچانک بیوی کی آنکھ کھلی ۔ دیکھا شوہر غائب ہے۔ تفتیش کی نظروں سے اٹھی ۔ شوہر کچن میں کافی کاکپ منہ کو لگائے گہری سوچ میں مبتلا ہے ۔

بیوی نے شوہر کے آنسوؤں کی وجہ پوچھی تو شوہر بولا۔۔ ’’تمہیں یاد ہے کہ 20سال پہلے تم 18سال کی تھی اور ہم چوری چوری ملتے تھے‘‘۔ 

شوہر نے آہ بھری۔ الفاظ اس کے منہ سے نہیں نکل رہے تھے۔۔’’ اور تمہیں یاد ہے تمہارے باپ نے مجھے پکڑ لیا تھا‘‘۔

بیوی ساتھ والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے ’’ہاں مجھے اچھی طرح یاد ہے ‘‘

’’شوہر تمہارے باپ نے مجھ پر شارٹ گن تانتے ہوئے کہا کہ یا تو تم میری بیٹی سے شادی کر لو یا پھر میں تمہیں 20سال کے لیے جیل بھجوا ا دیتا ہوں‘‘۔

’’ہاں ڈئیر ،یہ بھی اچھی طرح یاد ہے ‘‘

شوہر کی ہچکیاں بندھ گئیں،پھر آنسو پونچھتا ہوا بولا ’’ اگر اس وقت میں جیل میں ہوتا تو آج رہا ہو گیا ہوتا‘‘

(زاہد بخاری ،اسلام آباد )

مزید : لافٹر