سکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20سال قید کی سزا

سکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20سال قید کی سزا
سکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (اے این این)ایک ایرانی خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ شاپارک شجاریزادی کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔شجاریزادی کو فروی میں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں ۔شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں سکارف کی مخالفت کرنے پر 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔