خیالی وزیر اعظم کا خواب25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا:مولا بخش چانڈیو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا کہ خیالی وزیر اعظم کا خواب25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا،وہ کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کی تقریر پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیالی وزیر اعظم کا خواب25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا ،وہ کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،عمران نے ثابت کر دیا کہ عقل عمر اور اخلاق کا کوئی درجہ نہیں،جس کے پاس منشور نہ ہو وہ گالم گلوچ ہی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے،عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے،یہ خان صاحب کا آخری الیکشن ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بورے والہ میں منعقدہ جلسہ عام میں تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’بے بی بلاول نے زندگی میں نوکری نہیں کی، ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور ملک سنبھالنے آگیا،یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، پہلے والدین لوٹتے ہیں پھر بچے تیار ہوجاتے ہیں،عوام کے پاس ن لیگ اورپیپلز پارٹی کےعلاوہ کوئی چوائس نہیں تھی،پی ٹی آئی نہ ہوتی تو ان ہی دونوں جماعتوں کی باریاں چلتی رہتیں۔