’دوران پرواز میری آنکھ کھلی تو پائلٹ ساتھ بیٹھا یہ شرمناک ترین کام کررہا تھا‘ خاتون مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جان کر ہر لڑکی گھبرا جائے
سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)فضائی سفر کے دوران بعض بدقماش مسافروں کی جانب سے خواتین مسافروں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن ایک امریکی خاتون کے ساتھ جہاز میں جنسی ہراس کا ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جس کے شاید ہی کوئی دوسری مثال مل سکے۔
میل آن لائن کے مطابق این ڈولینگ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بزنس کلاس میں سفر کر رہی تھیں اور دوران سفر کچھ دیر آرام کے لئے سو گئی تھیں۔ اچانک اپنے جسم پر اجنبی لمس محسوس کرتے ہوئے جب وہ بیدار ہوئیں تو دیکھا کہ ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا پائلٹ نا صرف خود لذتی میں مصروف تھا بلکہ ان کے جسم کو بھی قابل اعتراض انداز میں چھو رہا تھا۔
این ڈولینگ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ یہ شرمناک واقعہ یونائیٹڈ ائیر لائنز کی پرواز میں پیش آیا۔ وہ ہانگ کانگ سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز کی بزنس کلاس میں سفر کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی ہراساں کرنے والے پائلٹ کا نام مونٹی ویڈل ہے ، جو اس روز بزنس کلاس میں سفر کر رہا تھا اور ان کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔
این ڈولینگ نے بے حیا پائلٹ کے قابل اعتراض رویے کے متعلق فضائی عملے کو شکایت کی لیکن انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی سیٹ پر واپس جائیں اور بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کریں۔ اس ردعمل سے مایوس ہونے کے بعد ڈولینگ نے یونائیٹڈ ایئر لائنز کے خلاف 75ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ناردرن ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا کی عدالت میں پائلٹ مونٹی ویڈل کے خلاف مقدمے کی سماعت کی گئی اور اسے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔ ڈولینگ کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا اور وہ مزید قانونی کارروائی جاری رکھتے ہوئے مقدمہ اعلیٰ عدالت میں لے کر جائیں گی۔