امر یکہ کا تیل سپلائی کے بحری راستوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان

امر یکہ کا تیل سپلائی کے بحری راستوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان
امر یکہ کا تیل سپلائی کے بحری راستوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان

  


واشنگٹن(آن لائن)ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تیل سپلائی روکنے کی دھمکیوں کے بعد امریکا نے تیل بردار جہازوں کے روٹس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایران کی جانب سے بحری جہازوں بالخصوص تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ سے تیل کی بلا تعطل ترسیل جاری رکھنے کے لیے امریکی فوج تیل بردار جہازوں کی گذرگاہوں کو سیکیورٹی مہیا کرے گی۔خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے حال ہی میں دھمکی دی تھی کہ اگر عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی برآمد روکنے کی کوشش کی گئی تو آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کے لیے سپلائی کردہ تیل کا 30 فیصد آبنائے ہرمز سے گذرتا ہے۔امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان کیپٹن پیل اریان نے فو جی ویب سائٹ کو بھیجے ایک ای میل بیان میں کہا کہ ہم امریکا اور اس کے اتحادی بین الاقوامی قانون کے اندر رہتے ہوئے بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارتی سامان کی مشرق وسطیٰ میں آمد وترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...