سام سنگ نے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کر دی، کتنی کمی کی گئی اور نئی قیمتیں کیا ہیں؟ جان کر آپ ابھی خریدنے مارکیٹ جا پہنچیں گے

سام سنگ نے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کر دی، کتنی کمی کی گئی ...
سام سنگ نے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کر دی، کتنی کمی کی گئی اور نئی قیمتیں کیا ہیں؟ جان کر آپ ابھی خریدنے مارکیٹ جا پہنچیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سام سنگ نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان میں الیکشن سے پہلے فیس بک نے بڑا قدم اُٹھا لیا ، اعلان کر دیا کہ ۔۔۔

سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سام سنگ پاکستان کے فیس بک پیج پر ان فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق گلیکسی S8+ کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور 89 ہزار 999 روپے سے کم ہو کر 84 ہزار 999 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح گلیکسی S9+ کی قیمت میں 10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب تھا لیکن کمی کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔

گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت میں بھی10 ہزار کمی کی گئی ہے اور اب یہ 99 ہزار 999 روپے سے کم ہو کر 89 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے کی گئی ہے تاہم اس کا دورانیہ نہیں بتایا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...