خورشید شاہ نے ہاتھ جوڑ کر ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

خورشید شاہ نے ہاتھ جوڑ کر ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
خورشید شاہ نے ہاتھ جوڑ کر ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  


سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ہاتھ جوڑ کر کہا ہے کہ ادارے اپنی اپنی حدود میں رہیں اور یہ ملک سب کا ہے اور سب اس کو مل کر چلائیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید نے کہا ہے کہ سارا کچھ نظر آرہا ہے اور ہم اس کے باوجود خاموشی اور تحمل سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو جائے اور اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت وجود میں آنی ہے آجائے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے سب کو نظر آرہا ہے کیونکہ اشارے واضح ہیں ۔ انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے ادارے اپنی اپنی حدود میں رہیں اور یہ ملک سب کا ہے اس کو سب ملکر کر چلائیں۔ الیکشن شفاف ہونا چاہئے اورملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی


loading...