آدمی گھر آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک مرد مردہ پڑے تھے، موت کیسے ہوئی؟ پولیس نے تحقیق کی تو ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ کبھی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

آدمی گھر آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک مرد مردہ پڑے تھے، موت کیسے ہوئی؟ ...
آدمی گھر آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک مرد مردہ پڑے تھے، موت کیسے ہوئی؟ پولیس نے تحقیق کی تو ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ کبھی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  


نوآرک(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک گھر کے گیراج میں ایک خاتون اور مرد کی برہنہ لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیق کی تو ایسے شرمناک حقائق سے پردہ اٹھ گیا کہ جن کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔ یہ ایک 39 سالہ خاتون اور 56 سالہ مرد کی لاشیں تھیں جو موت کے وقت برہنہ حالت میں ایک دوسرے کے ساتھ لپٹے ہوئے تھے۔ ان پر کیا افتاد پڑی کہ یہ ایسی حالت میں راہی ملک عدم ہوئے؟

ویب سائٹ nj.com کے مطابق پولیس کو واقعے کے متعلق اطلاع کاہالی جانسن نامی شخص نے دی تھی جو مرنے والی خاتون کا خاوند ہے۔ اس نے بتایا کہ رات کے وقت وہ گھر واپس آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ مرنے والا ایک مکینک تھا۔ جب اس کی ورکشاپ میں جا کر معلومات لی گئیں تو ایک شخص سے معلوم ہوا کہ مرنے والے مکینک نے خاتون کی گاڑی کا کچھ کام کیا تھا جس کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرنے کی بجائے خاتون نے اسے جسمانی تعلق کی پیشکش کی تھی۔ مزید معلوم ہوا کہ یہ خاتون اس سے پہلے بھی اسی طرح گاڑی کا کام کروا چکی تھی۔

مقامی پولیس کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ جب یہ جوڑا گیراج میں قابل اعتراض حرکات میں مشغول تھا تو گاڑی کا انجن آن تھا جس کے باعث زہریلی کاربن مانو آکسائیڈ گیس گیراج میں بھر جانے سے ان کی موت ہو گئی۔ مرنے والی خاتون کے بدقسمت خاوند کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی اہلیہ اپنی گاڑی کی مرمت کی ادائیگی اس صورت میں کر رہی تھی۔ وہ اس کے ساتھ مرنے والے مکینک سے بھی ناواقف تھا۔ یہ سارا معاملہ اس المناک واقعے کے بعد ہی اس کے سامنے آیا۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...