اپنی بیگم کی انتخابی مہم کے لئے 65 چوریاں کرکے رقم جمع کرنے والا شوہر گرفتار

اپنی بیگم کی انتخابی مہم کے لئے 65 چوریاں کرکے رقم جمع کرنے والا شوہر گرفتار
اپنی بیگم کی انتخابی مہم کے لئے 65 چوریاں کرکے رقم جمع کرنے والا شوہر گرفتار

  


پرتاپ گڑھ(نیوز ڈیسک) سیاستدان الیکشن لڑنے پر بے پناہ رقوم خرچ کرتے ہیں، لیکن یہ ڈھیروں دولت کہاں سے آتی ہے، اس کی ایک چھوٹی سی مثال بھارت سے سامنے آئی ہے۔ یہ مثال مقامی لیول کے الیکشن کی ہے، لیکن اس سے آپ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں کہ صوبائی و قومی سطح کے الیکشن لڑنے والے سیاستدان کیا کچھ کرتے ہوں گے۔

بھارتی پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے جو اب تک 65 بڑی چوریاں کر چکا تھا۔ جب اس گروہ کے سرغنہ کو پکڑا گیا تو پتا چلا کہ وہ ایک خاتون سیاستدان سنگیتا ورما کا شوہر ہے، جس نے گزشتہ مقامی گرام پردھان الیکشن میں حصہ لیا اور جیت بھی گئی تھی۔ اس کے شوہر اور جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ پنچ لال ورما نے بتایا کہ بیوی کی الیکشن مہم چلانے کے لئے اس نے 20 سے 25 لاکھ خرچ کئے تھے، جس میں سے کچھ اپنے اور کچھ دوستوں عزیزوں سے لیا گیا قرض تھا۔ الیکشن کے بعد اس نے سوچا کہ یہ رقم واپس حاصل کرنے کے لئے فوری کچھ کیا جائے اور کچھ جرائم پیشہ افراد کو اکٹھا کر کے ایک گینگ بنا لیا۔ یہ گینگ اب تک درجنوں چوریاں کر چکا ہے۔ حتٰی کہ انہوں نے وزارت کے عہدے پر فائز ڈاکٹر مہندرا پرتاپ سنگھ کو بھی معاف نہیں کیا اور ان کے ایک عزیز کے گھر سے بھی بھاری مقدار میں جیولری اور نقدی چرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنچ لال کے گینگ نے اب تک جتنی چوریاں کی ہیں ان کی کل مالیت اس کی بیوی کے الیکشن پر خرچ ہونے والے 25 لاکھ سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد اس کے قبضے سے لاکھوں روپے، سونا، چاندی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کا خرچہ جرم سے پورا کرنے والا یہ غنڈہ پکڑا تو گیا ہے لیکن کیا اسے سزا بھی ہو گی، یا پھر لوٹ کا مال یہاں بھی کام آ جائے گا، اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...