پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے زمبابوین سکواڈ کا اعلان ہو گیا مگر اس میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے؟ جان کر آپ کو بے حد مایوسی ہو گی

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے زمبابوین سکواڈ کا اعلان ہو گیا مگر اس میں کن ...
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے زمبابوین سکواڈ کا اعلان ہو گیا مگر اس میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے؟ جان کر آپ کو بے حد مایوسی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کئی اہم زمبابوین کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ مالی بحران کا شکار ہے اور اس وجہ سے اہم کھلاڑی بھی کھیلنے سے انکاری ہیں جس کے باعث زمبابوین ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی لڑکے نے معروف شاپنگ ویب سائٹ ”دراز“ سے ایک لاکھ روپے مالیت کا فون S9 خریدا لیکن جب کھول کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، دیکھ کر آپ بھی گھبرا جائیں گے 

اس کے علاوہ ٹیم کو اوپننگ بلے باز سولومون مائر کی انجری سے بھی دھچکا پہنچا ہے جنہوں نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ فاسٹ باﺅلر کائل جاروس بھی انجریز کے باعث کھیلنے سے قاصر ہیں۔
ایک اور اہم کھلاڑی سکندر رضا کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ برینڈن ٹیلر کا معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بورڈ سے اختلاف ہے اس لئے انہوں نے سہ ملکی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔
زمبابوے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت ہملٹن مساکادزا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میںبرائن چاری، ٹنڈائی چتارا، چامو چبابا، ایلٹن چیگمبورا، ٹنڈائی چیسورو، تناشے کامنہو، ویلنگٹن مساکادزا، پیٹر مور، ریان مرے، تریسائی مساکاندا، بلیسنگ موزربانی، رچرڈ این گراوا، لیام روچ، ڈونلڈ ٹریپانو اور میلکم والر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو بلاوائیو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا میچ 18 جولائی، چوتھا میچ 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -