سان فرانسسکو میں رہنے کے اخراجات دیگر ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ : سروے رپورٹ 

سان فرانسسکو میں رہنے کے اخراجات دیگر ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ : ...
سان فرانسسکو میں رہنے کے اخراجات دیگر ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ : سروے رپورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(این این آئی)یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے طرف سے کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق سان فرانسسکو، سین میٹیو اور مارن کاؤنٹی میں اگر کسی کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر ہے تو وہ کم آمدنی کے زمرے میں جبکہ 73 ہزار ڈالر کمانے والوں کوانتہائی کم آمدنی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔لیکن اس کی ایک وجہ سان فرانسسکو میں گھروں اور کرایوں کا زیادہ ہونا ہے۔شہر میں دو تہائی سے زیادہ زندگی گزارنے والے چار افراد کے خاندان سالانہ اوسطً ایک لاکھ 70ہزار کی کم آمدنی پر رہ رہے ہیں جو کہ پورے امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔ دیگر ریاستوں میں چار افراد کا ایک خاندان اوسطً 91 ہزار ڈالر پر زندگی بسر کررہا ہے۔
سرے وے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ویسے تو بڑے شہروں تقریباً تمام ملازمتوں میں آمدنی کی شرح زیادہ ہے لیکن سان فرانسسکو اس معاملے میں کہیں آگے ہیں۔سان فرانسسکو آئی ٹی کا مرکز بن گیا ہے اور اسی وجہ سے اس شہر میں تیزی سے معاشی ترقی کی آمد ہوئی۔ اسی وجہ سے یہ امریکہ کی سب سے زیادہ آمدنی والی فہرست میں شامل بہت سے لوگوں کا گھر بھی ہے۔2008 سے 2016 کے درمیان سان فرانسسکو کے مرکزی علاقے میں کام کرنے والے 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی تنخواہ میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ سان فرانسسکو میں رہنے کے خرچے ملک کی باقی ریاستوں اور شہروں سے25 فیصد زیادہ ہے لیکن امریکہ کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں بھی زیادہ آمدنی کی شرح موجود ہے۔ سان فرانسسکو سے ملحقہ علاقے سان ہوزے میں 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی سالانہ آمدنی 65 ہزار ڈالر، جبکہ واشنگٹن میں 60اور بوسٹن میں 55 ہزار ڈالر ہے۔سان فرانسسکو میں ڈاکٹروں کی تنخواہ ایک لاکھ 93ہزار ہے اور امریکی ریاست ڈیٹروئٹ میں یہی تنخواہ ایک لاکھ 44ہزار ہے لیکن بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کی تنخواہ قدرے کم ہے۔
کھیتی باڑی کا کام کرنے والے افراد 18 ہزار 500 جبکہ بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے لوگ 22 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔لیکن یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ سان فرانسسکو میں رہنے کے خرچے ملک کی باقی ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ ہے۔سان فرانسسکو ایک مہنگا علاقہ تو ہے لیکن اچھے موسم اور ثقافت کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اچھے معیارِ زندگی کی وجہ سے بہت سے افراد رہائش کے مہنگے دام برداشت کرنے کو تیار ہیں۔سان فرانسسکو کا شہر،ریاست کیلیفورنیا میں سینٹا باربرا اور ہوائی کی ریاست میں ہونو لولو جیسی جگہوں کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں معیارِ زندگی باقی تمام امریکہ سے بہتر ہے اور انھی جگہوں پر رہائش بھی مہنگی ہے۔ایک لاکھ کی آمدنی والے خاندان وسیع معنوں میں تو کم آمدنی کے زمرے میں نہیں آ سکتے لیکن یہ اس بات کی طرف اشارہ ضرور ہے کہ حکام کو شہریوں کے لیے معیارِ زندگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے میں سب سے پہلا قدم سستی رہائش مہیا کرنا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -