میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، کارکن اپنی حفاظت خود کریں:اسفند یار ولی

میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، کارکن اپنی حفاظت خود کریں:اسفند یار ولی
میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، کارکن اپنی حفاظت خود کریں:اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہاہے کہ اے این پی کو میدان خالی کروانے کیلئے ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،کارکنوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کیلئے کہہ دیا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، ہارون بلور کو نشانہ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اے این پی میدان خالی چھوڑ دے ۔ ہم کل کو ہارون بلور کے سوئم کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں پھر سے شروع کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص پارٹی کو اور کس لئے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے؟ ہم کو سکیورٹی کی کمی کا سامنا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد بھی جو سکیورٹی ہم کو مہیا کی گئی ان کے پاس جیمر نہیں تھا اور ہمارے کہنے پر ایک جیمر مہیا کیا گیا ۔ہم نے حکومت سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے لیکن وہی بیورو کریسی کے روایتی طریقے اپنائے جاتے ہیں کہ آج کرتے ہیں اور کل کرتے ہیں۔ میں نے اپنے کارکنوں سے کہہ دیاہے کہ اپنی حفاظت خود کریں اور اگر کوئی پوچھے کہ تمہارے ہاتھ میں بندوق کیوں ہے ؟ تو اس سے کہوکہ جب تم ہم کو سکیورٹی نہیں دیتے تو اورپھر ہم کیا کریں؟انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال یہ ہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے مثالی پولیس بنا لی ہے ۔اس صورتحال میں مجھے کوئی کیسے قائل کرے گا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہیں۔

مزید :

قومی -