”نواز شریف کو ائیرپورٹ کے اس حصے سے گرفتار کیا جائے گا“ عبوری وزیر داخلہ پنجاب کے اعلان نے ’کھلبلی‘ مچا دی، (ن) لیگی رہنماءاور کارکن حیران پریشان رہ گئے

”نواز شریف کو ائیرپورٹ کے اس حصے سے گرفتار کیا جائے گا“ عبوری وزیر داخلہ ...
”نواز شریف کو ائیرپورٹ کے اس حصے سے گرفتار کیا جائے گا“ عبوری وزیر داخلہ پنجاب کے اعلان نے ’کھلبلی‘ مچا دی، (ن) لیگی رہنماءاور کارکن حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عبوری وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لاہور ائیر پورٹ پر طیارے میں ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ امیگریشن کے لئے ان کا کاﺅنٹر پر آنا ضروری نہیں، کاﺅنٹر والے بھی ان کے پاس جا سکتے ہیں۔

دنیا نیو ز کے پروگرام ”دنیا کامران کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا ہوا ہے ۔ اس پر عمل دآر مد کرنا تمام پارٹیوں اور امیدواروں پر لازم ہے ۔ اگر کوئی اس کی پابندی نہ کرے گا تو الیکشن کمیشن اس کو نا اہل بھی قرار دے سکتا ہے ۔ نیب کے پاس نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ ہیں جونہی ان کا جہاز لینڈ کرے گا نیب ان کو جہا ز سے ہی گرفتار کرکے لے جائے گی ۔ امیگریشن کے تمام لوازمات پورے کئے جائیں اور یہ ضروری نہیں کہ وہ کاﺅنٹر پر جاکر یہ سب کریں بلکہ کاﺅنٹر والے ان کے پاس بھی آسکتے ہیں۔

شوکت جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو بتادیا گیا ہے کہ انہوں نے جو بھی ائیر پورٹ کے باہر سرگرمیاں کرنی ہیں ان میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو ۔ اگر شہباز شریف نے ریلی کی اجازت مانگی تو اس کی اجازت ڈپٹی کمشنر دینگے ۔ ائیر پورٹ کا علاقہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے اور اس لئے کسی کو بھی ایئر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -