انوشکا شرما کا بولنے والا مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا 

انوشکا شرما کا بولنے والا مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے ...
انوشکا شرما کا بولنے والا مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا 

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں جنرل منیجر مادام تساؤ میوزیم سنگا پور ایلکس وارڈ کا کہنا تھا کہ اداکارہ انوشکا شرما پہلی اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کا لوگوں کیساتھ باتیں کرنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ انوشکا کو نوجوانوں میں بے حد مقبولت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما فلم ’’زیرو‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ ‘‘میں دکھائی دیں گی۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...