ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا:مولانا فضل الرحمان

ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا:مولانا فضل الرحمان
 ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا:مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی(ف) کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمن نے  کہا ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا, عمران خان کو 25 جولائی کو بنوں سے شکست کی خبر ملے گی اور جیت ایم ایم اے کی ہی ہوگی۔

نجی نیوز چینل ”دنیا نیوز “ کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی(ف) کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ووٹ کی حقیقت کو سمجھ  کر ووٹ حق کے لئے استعمال کریں تو حق جیتے گا ,اگر آپ اپنے ووٹ کوباطل کیلئے استعمال کریں گے تو آپ پر باطل ہی مسلط ہوں گے, ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں آپ کے ووٹ نے ہی آپ کے ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے ،اپنے ووٹ کو متحدہ مجلس عمل کے لئے استعمال کریں کیوں کہ تمام مسائل کاحل ہمارے پاس ہے, ہمارا کوئی بھی امیدوار کرپٹ نہیں اور نہ ہی اس پر کرپشن کا کوئی الزام ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 25 جولائی کو بنوں سے شکست کی خبر ملے گی اور جیت ایم ایم اے کی ہی ہوگی, اس مرتبہ پاکستانی قوم کو اپنے ووٹ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہے کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

مزید :

قومی -