پاکستان کا دولت مشترکہ کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

پاکستان کا دولت مشترکہ کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری ...
پاکستان کا دولت مشترکہ کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن میں جاری دولتِ مشترکہ کے اجلاس میں ڈاک ٹکٹ کے اجرا سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان، لندن ڈیکلریشن (دولتِ مشترکہ)کے ستر سال مکمل ہونے پر یہ یادگاری ٹکٹ جاری کر رہا ہے۔جاری بیان کے مطابق ان ڈاک ٹکٹوں کو ڈائزائین کرتے وقت تین پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے جن میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت،تاریخ و ورثہ،معیشت شامل ہیں اور یہ تینوں پہلو دولت مشترکہ کے بنیادی ایجنڈے کا حصہ ہیں اور اس میں کامن ویلتھ کی سترویں سالگرہ کا جاری کردہ "لوگو "بھی شامل ہے جسے دولتِ مشترکہ سیکریٹیریٹ نے سال 2019 کیلئے  تمام کانفرنسوں، نمائشوں و دیگر تقریبات کیلئے تشکیل دیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد