شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 8افراد کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 8افراد کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل کردیا گیا
شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 8افراد کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں شادی کی ایک تقریب میں کھانا کھانے سے 8سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔ جیونیوز کے مطابق فیصل آباد میں ایک شادی کے گھر میں کھانا کھانے سے 8سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔ حالت خراب ہونے پرمتاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے، متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے کہ کس وجہ سے کھانا کھانے کے بعد اتنی تعداد میں لوگوں کی حالت غیر ہوئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد