فیڈرل فلڈ کمیشن نے سیلاب کی پیشگوئی کردی، متعلقہ اداروں کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

فیڈرل فلڈ کمیشن نے سیلاب کی پیشگوئی کردی، متعلقہ اداروں کو انتظامات یقینی ...
فیڈرل فلڈ کمیشن نے سیلاب کی پیشگوئی کردی، متعلقہ اداروں کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل فلڈ کمیشن نے ندی نالوں میں کم اوردرمیانے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ انتظامی ادارے عوام کے جان ومال اور املاک کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ جیونیوز کے مطابق فیڈرل فلڈ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں بارشوں کے سبب ندی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتاہے ، اس لئے متعلقہ ادارے عوام کے جان و مال اوراملا ک محفوظ کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کرلیں۔

مزید : قومی