ہمارا ہدف مارشل لاء لگوانا نہیں مڈٹرم الیکشن ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کبھی اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے:شاہد خاقان عباسی

ہمارا ہدف مارشل لاء لگوانا نہیں مڈٹرم الیکشن ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ...
ہمارا ہدف مارشل لاء لگوانا نہیں مڈٹرم الیکشن ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کبھی اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے:شاہد خاقان عباسی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ کن مرحلے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ملک میں آمریت آجائے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت الیکشن کروانے پر مجبور ہو، ہمارا ہدف ملک میں مڈٹرم الیکشن ہیں،اس وقت ملک کسی مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے لیکن جب بھی ایکسٹیشن ہوئی ہے اسکے نتائج اچھے نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کافیصلہ کن مرحلے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ملک میں آمریت آجائے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت الیکشن کروانے پر مجبور ہو، ہمارا ہدف ملک میں مڈٹرم الیکشن ہیں، اس کیلئے پیپلزپارٹی بھی راضی ہوجائے گی، اگر پی پی راضی نہیں بھی ہوتی تو ہمارا اپنا راستہ موجود ہے، عوام کو سڑکوں پر لائیں گے اس سے پہلے کہ کوئی اور آجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کسی مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے لیکن جب بھی ایکسٹیشن ہوئی ہے اسکے نتائج اچھے نہیں ہوئے، اب فوج بھی کسی مارشل لاء کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزید : قومی