عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان، دنیا بھر کے معروف باکسر حصہ لیں گے

عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان، دنیا بھر کے ...
عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان، دنیا بھر کے معروف باکسر حصہ لیں گے

  


جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستانی نژاد برطانوی  باکسنگ چیمپئن عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں  ہونے والے باکسنگ چیمپین مقابلوں کے بعد پاکستان میں بھی باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے جہاں دنیا بھر سے چیمپین باکسر حصہ لیں گے، وہ جدہ میں ان سے ملنے کیلئے آنے والوں ہزاروں شائقین کے موقع پر پاکستانی میڈیا سے بات کررہے تھے ۔اس موقع پر برطانیہ۔لاگو ۔فلپائن ۔اسپانیہ،  آسٹریلیا سے آنے والے چیمپین بھی موجود تھے ۔ہزاروں شائقین نے انکے ہمراہ تصاویر بنائیں ۔

عامر خان  کا مقابلہ جدہ میں 12 جولائی کو  آسٹریلیا کے باکسر بلی ڈل سے ہوگا۔ان کے مقابلے سے قبل دنیا بھر سے یہاں آئے ہوئے باکسرز میں بھی مقابلہ ہوگا ۔پاکستانی فوج کے سابق سربراہ اور خلیجی اتحاد فوج کے کمانڈر راحیل شریف اور پاکستان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی  مقابلہ دیکھنے آ رہے ہیں اس کے علاوہ سعودی عرب کی تاریخ میں ہونے والے ان مقابلوں کو ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلی شخصیات بھی موجود ہونگی ۔

مزید : کھیل